13

قومی خبریں – تربت آج ملک کاگرم ترین شہر،پارہ 50سینٹی گریڈ پہنچ گیا – Latest News

تربت آج ملک کاگرم ترین شہر،پارہ 50سینٹی گریڈ پہنچ گیا

بلوچستان کاشہرتربت آج ملک کاگرم ترین شہررہا۔تربت میں آج پارہ پچاس ڈگری سینٹی گریڈتک پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تربت میں آج سب سےزیادہ گرمی پڑی جہاں درجہ حرارت 50ڈگری سینٹی گریڈرکارڈ کیاگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ رواں موسم گرماکےدوران تربت میں آج گرم ترین دن تھابلکہ اگر یہ کہاجائے کہ آج کادن ملک بھر میں گرم ترین دن تھاتو غلط نہ ہوگا ۔

بلوچستان کےدیگراضلاع لسبیلہ اور سبی بھی آج شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔ لسبیلہ میں آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 48اورسبی میں 47ڈگری سینٹی گریڈرکارڈ کیاگیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں بھی شدید گرمی کی لہربرقرار رہنےکاامکان ظاہر کیاہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

راشد سعید سے مزید

قومی خبریں سے مزید





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply