15

قومی خبریں – تحریک انصاف نے پختونوں کا کلچر تباہ کردیا، فضل الرحمان – Latest News

جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پختونوں کا کلچر تباہ کردیا ، آزادی کے نام پر خواتین کی بے حرمتی کی گئی۔

شانگلہ میں جے یو آئی ف کے تحت جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عریانی پر سیکولر اور لبرل کوئی شرم محسوس نہیں کرتے ، لبرلز کے ساتھ ہمارا جھگڑا فحاشی، عریانی اور بے دینی پر ہے ۔

ایڈورٹائیزمینٹ

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سیاسی بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا ، جو لوگ باطل کے ساتھ مل کر حق کے خلاف صف آرا ہوں، ان کی صفیں توڑنی ہیں تو متحدہ مجلس عمل کو کامیاب بنانا ہوگا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply