11

قومی خبریں – ایون فیلڈ ریفرنس, ملزمان کا بیان جمعہ کو ریکارڈ ہوگا – Latest News

ایون فیلڈ ریفرنس میں ملزمان کا بیان جمعہ کو ریکارڈ ہوگا

احتساب عدالت اسلام آباد نے ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں ملزمان کا بیان جمعہ کو ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔

احتساب عدالت کے فیصلے کے مطابق ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں ملزمان سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا بیان جمعہ کو ریکارڈ کیا جائے گا۔

ملزمان کو آج ڈھائی بجے تک سوالنامہ دے دیا جائےگا۔ العزیزیہ ریفرنس میں واجد ضیا پر جرح پیر تک ملتوی کردی گئی ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

قومی خبریں سے مزید





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply