13

قومی خبریں – انتخابی نشانات میں انگریزی کے 6 حروف شامل ‎ – Latest News

انتخابی نشانات میں انگریزی کے 6 حروف شامل  ‎

عام انتخابات 2018 کے لیےالیکشن کمیشن نے 330 انتخابی نشانات کی فہرست تیار کرلی، انتخابی نشانات میں پہلی بار انگریزی کے 6 حروف تہجی بھی شامل کئے گئے ہیں ۔

‎الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں کے لیے 330 انتخابی نشانات کی فہرست تیار کی گئی ہے۔

انتخابی نشانات میں پہلی بار انگریزی کے 6 حروف تہجی بھی انتخابی نشانات میں شامل کئے گئے جن میں اے، بی، جی، کے، پی اور ایس شامل ہیں ۔ انتخابی نشانات کی فہرست میں چمچ اور شوز بھی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ‎انتخابی نشانات رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو دوبارہ بھی درخواست دینا ہوگی، درخواست میں انتخابی نشان کے لیے ترجیح بتانا لازم قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے 25مئی تک سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات کی درخواستیں طلب کر رکھی ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

قومی خبریں سے مزید





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply