13

قومی خبریں – انتخابات میں کسی جماعت کی واضح اکثریت نہیں ہوگی، زرداری – Latest News

انتخابات میں کسی جماعت کی واضح اکثریت نہیں ہوگی، زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کرے گی۔

انہوں نے یہ بات وزیر اعلیٰ ہاوس کراچی میں افطار عشائیے کے موقع پر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے آبائی علاقے سے قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑیں گےاور فی الحال وہ کسی دوسری نشست سے الیکشن لڑنے کا ارادہ نہیں رکھتے ۔

اس موقع پر زرداری نے ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنمائوں سے ان کی نشستوں پر جا کر ملاقات کی اور کہا کہ عام انتخابات میں کسی ایک جماعت کو واضح اکثریت نہیں ملے گی جبکہ وہ قومی اسمبلی کی نشست پر اپنے آبائی علاقے نوابشاہ سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

قومی خبریں سے مزید





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply