14

قومی خبریں – امریکا سفارتکاروں پر پابندی پر نظرثانی کرے، رضوان شیخ – Latest News

 امریکا سفارتکاروں پر پابندی پرنظرثانی کرے، رضوان شیخ

امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن رضوان شیخ نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکاسفارت کاروں پر پابندی کے اقدامات پر نظر ثانی کرے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ امریکا نے سفارت کاروں کی تلاشی سے متعلق شکایات کی تھیں، پاکستان نے شکایات کے ازالے کے لیےایک ماہ پہلے نظام پیش کیا جس کے بعد امریکا کی طرف سے کوئی شکایت نہیں ملی۔

رضوان شیخ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی کی صورت حال کی وجہ سے غیر معمولی اقدامات اٹھانے پڑے، سفارت کاروں کی سلامتی حکومت پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

ویب ڈیسک سے مزید

قومی خبریں سے مزید





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply