12

قومی خبریں – الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر نئے انتخابات کی تاریخ درج – Latest News

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر نئے انتخابات کی تاریخ درج

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر نئے انتخابات کی تاریخ درج کر دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر نئے الیکشن کی تاریخ اکتیس جولائی دو ہزار اٹھارہ درج کی گئی ہے تاہم ابھی تک الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا۔

موجودہ قومی اسمبلی کی مدت اکتیس مئی کو ختم ہو رہی ہے جس کے ساٹھ روز کے اندر الیکشن ہونا ہیں اور الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر الیکشن کی تاریخ اکتیس جولائی درج کر دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پرجو تاریخ درج کی گئی تھی وہ جیو نیوز پرخبرنشر ہونے کےبعد ہٹادی گئی ہے اور کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن الطاف خان سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر پہلے تاریخ لکھی گئی پھر ہٹادی گئی،ایسا کیوں ہوا اور اب انتخابات کے لیے کیا تاریخ طے کی گئی ہے؟ تو وہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

قومی خبریں سے مزید





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply