12

قومی خبریں – اسلام آباد: خادم رضوی و دیگر کیخلاف 3مقدمات داخل دفتر – Latest News

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے فیض آباد دھرنا کیس کے ملزمان خادم حسین رضوی اور دیگر دھرنا قائدین کے خلاف تین مقدمات داخل دفتر کر دیے۔

عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا پر مقدمات پر مزید کارروائی روک دی۔

ایڈورٹائیزمینٹ

پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ مقدمات کی نئے سرے سے تحقیقات کی جا رہی ہے، جس کی تکمیل پر دوبارہ چالان جمع کرایا جائے گا۔

پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ نیا چالان جمع کرائے جانے تک کیس کی سماعت نہ کی جائے۔

عدالت نے پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply