12

قومی خبریں – اسد درانی28مئی کو جی ایچ کیو طلب – Latest News

 اسد درانی28مئی کو جی ایچ کیو طلب

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) اسد درانی کو جی ایچ کیو طلب کرلیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ اسد درانی کو28مئی کو جی ایچ کیو طلب کر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اسد درانی سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی کتاب اسپائی کرونیکلز میں خود سے منسوب خیالات کی وضاحت کریں۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسد درانی سے منسوب خیالات کو ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ فوج کے تمام حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین پر لاگو ہوتا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

قومی خبریں سے مزید





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply