11

قومی خبریں – اداروں نے پرانےکھیل میں حصہ ڈالا تو ملک سے وفا نہیں ہوگی – Latest News

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت صاف شفاف انتخابات سے نہیں بنتی، اس میں دھونس دھاندلی ہوتی ہے،ماضی کے انتخابات پر بھی سوالیہ نشان رہا ہے،نوازشریف کو اقتدار بات چیت سے ملا تھا،اداروں نے پرانےکھیل میں حصہ ڈالا تو ملک سے وفا نہیں ہوگی،الیکشن کمیشن الیکشن کے لئے ایسا ماحول بنائے جس پر کوئی انگلی نا اٹھا سکے۔

خورشید شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کا مستقبل حالات پر منحصر ہوتا ہے، سیاستدانوں کو برابری کی بنیاد پر مواقع ملنا چاہئیں۔

ایڈورٹائیزمینٹ

انہوں نے کہا کہ اپنے لیےسب اچھا اور دوسروں کے لیے غلط پر بھی بولنا چاہیے، نواز شریف ماضی میں یہ بات سمجھتے تو 2013 کے الیکشن کےنتائج پر تحفظات پیش کرتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف عوام سے لوڈ شیڈنگ کا کیا گیا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں، انہوں نے الیکشن کے بارے میں جو کہا اس پر کچھ نہیں کہوں گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply