11

قومی خبریں – احسن اقبال پر حملے کا ملزم 14 روزہ ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا – Latest News

احسن اقبال پر حملے کا ملزم 14 روزہ ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا

وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پرقاتلانہ حملے میں ملوث ملزم عابد حسین کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیاگیا ہے۔

عدالت نےپولیس کومقدمے کاچالان یکم جون کوجمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

احسن اقبال پرحملے میں ملوث ملزم عابد حسین کوانسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، دوران سماعت ڈی ایس پی اطہرمحمود نےعدالت کو بتایا کہ ملزم سے پولیس کی تفتیش مکمل ہوگئی ہے اوراس کا پولی گراف ٹیسٹ بھی کروایا گیا ہے، دوران تفتیش ملزم گناہ گار پایا گیا، ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے۔

عدالت نےمقدمے کاچالان یکم جون کوجمع کروانےکا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

قومی خبریں سے مزید





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply