13

قومی خبریں – احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت – Latest News

 احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت

اسلام آباد کی احتساب عدالت میںآج ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس پر سماعت کی گئی ۔جے آئی ٹی سربراہ واجدضیا ءنے احتساب عدالت کوبتایاکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے برٹش ورجن آئی لینڈ سے تصدیق شدہ دستاویزات اور خط و کتابت کا ریکارڈ مانگا تھا تاہم عدالت نے بی وی آئی کو باہمی قانونی معاونت کے لیے لکھے گئے خطوط اوران کےجوابات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

واجد ضیا ءنےکہا کہ مریم نواز کے بیان اور ٹرسٹ ڈیڈ کے مندرجات میں تضاد ہے، ٹرسٹ ڈیڈ پر درج ہے کہ وہ ان شیئرزکو ہولڈ کریں گےاور جب حسن نواز سے پوچھا گیا کہ ان کی فیملی کا کوئی فرد ان کمپنیز کا بینیفشل مالک رہا تو انہوں نے صاف طور پر اس بات کو مسترد نہ کیا۔

ایڈورٹائیزمینٹ

واجد ضیا نے بتایا جے آئی ٹی رپورٹ جمع کرانے کے بعد برٹش ورجن آئی لینڈ حکام کا ایک خط ملا تھاجسے کھولےبغیر سپریم کورٹ میں جمع کرادیا تھاجبکہ بی وی آئی حکام کو باہمی قانونی معاونت کے لیے پہلا خط 20مئی 2017جبکہ دوسرا 30مئی کو لکھاتاہم پہلے خط کے جواب میں کہاگیاایم ایل اے بی وی آئی کے قانون سے مطابقت نہیں رکھتا۔

ایون فیلڈ پراپرٹیز سے متعلق تفصیلات کے حصول کیلئے یو کے حکام کو بھی قانونی معاونت کیلئے خط لکھا گیا تاہم جواب نہ ملا۔

واجد ضیا نے بتایا کہ جے آئی ٹی کے سامنے حسین نواز سمیت کسی بھی گواہ یا ملزم نے یہ بیان نہیں دیا کہ مریم نواز کبھی بھی نیلسن یا نیسکول کے بیئرر شیئرز ہولڈ ر رہیں تاہم جب جے آئی ٹی نے پوچھا تو مریم نواز نے کہا کہ انہیں یاد نہیںجبکہ مریم نواز کی طرف سے ایون فیلڈ پراپرٹیز کے گراؤنڈ رینٹ اور سروس پروائیڈر کمپنیز کی فیس کی ادائیگی سے متعلق دستاویزی ثبوت بھی نہیں ملے۔

ایک سوال کے جواب میں واجد ضیاء نے کہا کہ مریم نواز کی طرف سے پیش کی گئی ٹرسٹ ڈیڈ میں ‘سیٹلر کا لفظ موجود نہیں تاہم اس میں حسین نوازکے لیے ‘بینیفشری کا لفظ استعمال کیا گیا ہے جبکہ جے آئی ٹی کے مطابق یہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی تھی تاہم جے آئی ٹی نے براہ راست منروا سروسز، منروا نامینیز، ٹرسٹی لمیٹڈ اور جے پی سی کو تحقیقات میں شامل نہیں کیا۔

اس سےپہلے سماعت شروع ہوئی تونوازشریف اور مریم نواز موسم کی خرابی کے باعث لاہور سے اسلام آباد نہ پہنچ سکےجس پر ایک دن کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی گئی جبکہ کیس کی مزید سماعت منگل کی صبح ساڑھے 9 بجے ہوگی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

قومی خبریں سے مزید





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply