35

فلم کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن کی صحت بگڑ گئی، ڈاکٹروں کو جودھپور بلا لیا گیا

تصویر کے کاپی رائٹ
Getty Images

بالی وڈ کے مقبول اداکار امیتابھ بچن نے فلم کی شوٹنگ کے دوران طبعیت خراب ہونے پر ڈاکٹروں کو ممبئی سے جودھپور بلایا ہے۔

امیتابھ بچن نے منگل کی صبح پانچ بجے اپنے بلاگ میں اپنی بیماری کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ’ میں اپنے ڈاکٹروں کو بلا رہا ہوں تاکہ اپنے جسم کو دوبارہ صحت مند بنا سکوں اور میں آرام کروں گا اور آپ لوگوں کو اس بارے میں مطلع کروں گا۔‘

امیتابھ بچن رواں ماہ پانچ مارچ کو راجھستان کے شہر جودھپور پہنچے جہاں وہ’ ٹھگس آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

امیتابھ بچن کے بارے میں مزید پڑھیے

امیتابھ نے اپنے بالوں کا انداز کس سے نقل کیا؟

’امیتابھ کی وصیت اور گووندا کی شکایت‘

زی سینے ایوارڈ میں پرانے دور کی بازگشت

’امر اکبر انتھونی، پاگل ہوگئے ہو کیا؟‘

اطلاعات کے مطابق ڈاکٹرز کی ایک ٹیم ممبئی سے جودھپور پہنچی اور امیتابھ بچن کا طبی معائنہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امیتابھ بچن کو جودھپور سے ممبئی منتقل کرنے کی تیاریاں بھی کی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ ایک ماہ پہلے ہی نو فروری کو امیتابھ بچن کی طبعیت بگڑنے پر انھیں ممبئی کے لیلا وتی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

انڈیا کی سرکاری نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق 75 سالہ اداکار کی خراب صحت کی خبروں پر ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد جودھپور کے اس ہوٹل کے باہر جمع ہو گئی جہاں وہ قیام کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ وجے کرشنا آچاریہ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں عامر خان بھی کردار ادا کر رہے ہیں۔



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply