116

”عمران خان سے ایک دفعہ ان بن ہوئی تو جواب ملا کہ ان کے پیر نے میرے ۔۔۔“ ریحام خان نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کر لی ہے اور تصاویر جاری کر کے اس کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے اور ہر طرف اس خبر کا چرچہ ہے اور اس چرچے میں کچھ پرانے انٹرویوز اور بیانات بھی سامنے آ رہے ہیں جس میں ریحام خان کا بھی شامل ہے ،ریحام خان نے کچھ عرصہ قبل نجی ٹی وی دیئے گئے انٹرویو میں انتہائی حیران کن انکشافات کیے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق ریحام خان اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ میر ا عمران خان کے ساتھ 31 اکتوبر 2015 کو نکاح ہوا اور اس وقت بھی یہی زور تھا کہ اسی تاریخ کو نکاح کرنا ضروری ہے اور ٹھیک ایک سال کے بعد 31 اکتوبر 2015 کے ہی دن کو طلاق کیلئے منتخب کیا گیا ،ایک یا دو دن آگے پیچھے بھی ہو سکتے تھے لیکن نہیں ،اب اس کے پیچھے کیا محرکات تھے وہ مجھے معلوم نہیں اور نہ ہی اس میں میری کوئی رائے شامل تھی تاہم کسی اور کی ہو سکتی ہے ۔ریحام خان کا کہناتھا کہ میں اس وقت سمجھی کے فوری شادی ہو رہی ہے اور امکان ہے کہ فوری ہی اعلان کر دیا جائے گا لیکن مجھے نہیں پتا تھا کہ اسے دو مہینے تک چھپایا جائے گا ، مجھے جھوٹ بولنے کی عادت نہیں تھی اس لیے مجھے مشکل ہو تی تھی اور میں نے کبھی اس کی تردید بھی نہیں کی تھی ۔ریحام خان کا کہناتھا کہ یہ بات درست ہے کہ پیروں سے ہر بات پوچھی جاتی تھی یہاں تک کہ والدین کا نام بھی پوچھا جاتاتھا اور حساب وغیرہ لگانا اس میں شامل تھا تاہم ایک مرتبہ میری عمرا ن خان سے تھوڑی ان بن ہوئی تو وہ مجھے ہنس کر بتانے لگے کہ ”پیر صاحب نے آپ کے والدین کے نام غلط کر دیئے تھے اور کسی اور کے ساتھ مکس ہو گئے تھے ،میں یہ سمجھ نہیں پائی کہ اتنا زیادہ انحصار کسی پیشگوئی پر کیا جاتاہے “۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply