53

سیربین ریڈیو پروگرام رات 8 بجے لائیو

بی بی سی اردو سروس ریڈیو کا طرۂ امتیاز اور ہماری طویل ترین دورانیے کی مجلس جنوبی ایشیا میں شام ڈھلے یعنی پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے سنی جا سکتی ہے۔ تازہ عالمی خبروں کا بلیٹن، پاکستان، بھارت، افغانستان، امریکہ سے ہمارے نامہ نگاروں کی رپورٹیں، دنیا بھر سے بی بی سی کے صحافیوں کے مراسلے اور تبصرے، اہم شخصیات کے انٹرویو، آپ کے خطوط، عام دلچسپی کے موضوعات پر فیچر اور معیشت، کھیل اور حالات حاضرہ پر ہمارے ہفتہ وار سلسلے، یہ سب سیربین کا حصہ ہیں۔

فریکوینسی: میڈیم ویو 1413 کلوہرٹز، اور شارٹ ویو 5965، 7205، 9510، 15160 کلو ہرٹز یا 19، 31، 41، 49، 212 میٹر بینڈ

آپ گذشتہ کوئی بھی سیربین ہمارے آڈیو بوم چینل پر سن سکتے ہیں جس کا پتہ ہے

https://audioboom.com/channel/bbcurdu



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply