12

سرینگر: معروف صحافی شجاعت بخاری فائرنگ میں ہلاک

Image caption

شجاعت حسین بخاری سری نگر سے انگریزی اور اردو میں اخبار شائع کرتے تھے جبکہ کشمیر زیان میں ایک ہفتہ وار جریدے کی ادارت کرتے تھے

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے شہر سری نگر میں پولیس نے تصدیق کی ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے صحافی شجاعت بخاری کو ان کے دفتر کے قریب فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے شجاعت بخاری پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے اخبار کے دفتر ڈیلی رائزنگ کشمیر سے اپنے دو محافظوں کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھنے کے لیے نکلے۔

شجاعت بخاری نے 2008 میں اخبار ڈیلی رائزنگ کشمیر شروع کیا تھا۔

پولیس سربراہ نے بی بی سی کو بتایا ’مسلح افراد کے حملے میں شجاعت اور ان کا ایک محافظ ہلاک ہوئے جبکہ دوسرا محافظ زخمی ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔‘

اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حملہ کشمیری جنگجوؤں نے کیا ہے۔

شجاعت بخاری اپنا اخبار شروع کرنے سے قبل انڈیا کی اخبار دا ہندو کے نامہ نگار تھے۔ معروف صحافی ہونے کے علاوہ وہ مقامی کشمیری زبان کی تجدید کے لیے مہم کر رہے تھے۔

شجاعت بخاری نے دنیا کے کئی ممالک میں امن اور سکیورٹی کی کانفرنسوں میں حصہ لیا۔

50 سالہ شجاعت نے سوگواران میں والدین، اہلیہ اور دو بچے چھوڑے ہیں۔

واضح رہے کہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں 90 کی دہائی سے شروع ہونے والی شورش میں کئی صحافی ہلاک ہو چکے ہیں اور پولیس ان کی ہلاکت کی ذمہ واری جنگجوؤں پر ڈالتے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ
AFP



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply