24

سرینا ولیمز نے 18واں گرینڈ سلیم مقابلہ جیت لیا

تصویر کے کاپی رائٹ
Reuters

Image caption

سرینا ولیمز اپنی ٹرافی کے ساتھ جبکہ ان کے ساتھ شہرۂ آفاق ٹینس سٹارز مارٹینا نیورتیلووا اور کرس ایورٹ کھڑی ہیں

امریکی ٹینس سٹار سرینا ویلیمز نے ڈینش سٹار کیرولائن ووزنیاکی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر چھٹا یو ایس اوپن اور اپنا 18واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا ہے۔

سرینا نے فلشنگ میڈوز نیویارک میں ہونے والے فائنل میں چھ تین اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی۔

برے آغاز کے بعد سرینا نے پہلا سیٹ حاصل کرنے کے لیے محنت شروع کی اور یوں انھوں نے کامیابی کی جانب قدم بڑھانے شروع کیے۔

عالمی نمبر ایک اس کامیابی کے بعد دنیا کے ان چند کھلاڑیوں میں سے چوتھے نمبر پر ہیں جو دنیا کے بڑے مقابلوں کے فاتح ہیں اور اس میں مارٹینا نیوراتیلووا اور کرس ایورٹ بھی شامل ہیں۔

33 سالہ ولیمز کی یو ایس اوپن میں یہ مسلسل تیسری کامیابی ہے اور یہیں انھوں نے 15 سال قبل اپنا پہلا گرینڈ سلیم جیتا تھا۔

سرینا نے کامیابی کے بعد کہا کہ ’یہ بہت زبردست احساس ہے۔‘ اس موقعے پر مارٹینا نیوراتیلووا اور کرس ایورٹ موجود تھے۔

سرینا نے اس موقعے پر 40 لاکھ ڈالر کا انعام حاصل کیا اور کہا کہ ’میں اس سے بہتر طریقے سے اختتام نہیں سوچ سکتی تھی۔ یہاں جیتنا میرے لیے خوشی کا باعث ہے اور میں بہت جذباتی ہوئی ہوں۔ میں ایسا کسی اور جگہ کرنے کے بارے میں نہیں مانگ سکتی۔‘

ووزنیاکی سرینا کی اچھی دوست ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’سرینا کو مبارک ہو۔ وہ آج یقینی طور پر حقدار تھیں اور مجھ سے بہتر کھیلیں۔ وہ میرے لیے رہنما ہیں اور کورٹ سے باہر ایک بہت ناقابلِ یقین دوست۔ اور بعد میں آپ نے مجھے ڈرنک ضرور پلانے ہیں۔‘

سرینا ولیمز نے سیمی فائنل میں اپنی روسی حریف ایکٹرینا ماکارووا کو شکست دی تھی۔



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply