26

بی بی سی اردو کی نئی’ریسپانسیو‘ ویب سائٹ

بی بی سی اردو سروس کی ویب سائٹ تبدیل ہوگئی ہے۔

بی بی سی اردو کے ایڈیٹر عامر احمد خان کے مطابق یہ ہمارے اس عزم کے اظہار کا نیا مرحلہ ہے جس میں ہم آپ تک بی بی سی کی بہترین صحافت ایسے انداز میں پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو آپ کے طرزِ زندگی اور آپ کی پسند کی ٹیکنالوجی کے مطابق ڈھل جائے۔

اس ویب سائٹ کو ’ریسپانسیو ڈیزائن‘ کے اصول کے تحت بنایا جا رہا ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ اب ہماری ڈیسک ٹاپ اور موبائل ویب سائٹیں الگ الگ نہیں ہوں گی۔ اس کی بجائے ویب سائٹ خود کو آپ کی ڈیوائس کی خصوصیات اور آپ کے کنکشن کی رفتار کے مطابق ڈھال لے گی۔

اس لیے چاہے آپ موبائل فون پر دیکھیں، ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر یا ٹیبلٹ پر، ہماری ویب سائٹ یکساں طریقے سے نظر آئے گی۔

اس وقت آپ سائٹ کا تجرباتی بیٹا ورژن دیکھ رہے ہیں، اس لیے آپ کو ممکنہ طور پر کچھ مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ انھیں جلد از جلد حل کر لیا جائے۔

نئے ڈیزائن کا مقصد کیا ہے؟

ریسپانسیو ڈیزائن کے تحت بنائی گئی ویب سائٹس موبائل فون پر زیادہ بہتر نظر آتی ہیں اور جلد کُھلتی ہیں۔

ہم ان میں نئے فیچر شامل کر سکتے ہیں اور مستقبل میں انھیں مزید بہتر بنانے کا عمل جاری رکھا جا سکتا ہے۔

اس کے تحت پرانی ڈیوائسز استعمال کرنے والے صارفین کو ویب سائٹ تک جلد رسائی مل سکے گی، جب کہ تیز ڈیوائسز والے صارفین کو زیادہ بھرپور تجربہ حاصل ہو گا۔

ونڈوز میڈیا پلیئر جیسی پرانی ٹیکنالوجیز کو اب مزید سپورٹ نہیں کیا جائے گا، تاہم آپ کی ڈیوائس ہمارے آڈیو/ویڈیو مواد کو مختلف طریقوں سے پیش کر سکے گی۔

پرانی سے نئی ویب سائٹ میں تبدیلی کا عمل ابھی مکمل نہیں ہوا۔

اگر آپ کو مواد ڈھونڈنے میں کسی قسم کی مشکل درپیش ہو، یا آپ کوئی تجویز بھیجنا چاہتے ہوں تو آپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply