انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی 73

انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی

انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

قومی انڈر 19 ٹیم کو میچ میں سری لنکا کی جانب سے جیت کے لیے 189رنز کا ہدف ملا تھا جسے اس نے 43 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے علی زریاب آصف  نے 59 رنز کی اننگز کھیل کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

زریاب آصف

اس سے قبل میچ میں پاکستان انڈر19 نے سری لنکاکےخلاف ٹاس جیت کربولنگ کافیصلہ کیا۔

سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49ویں اوور میں 188رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، جے ڈینیئل نے 53رنز بنائے، باندرا نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے سلمان شفقت نے 3 اور شاہین آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply