12

آئی پی ایل فائنل: چنائی کی ٹاس جیت کر حیدرآباد کو بیٹنگ کرنے کی دعوت

یہ چوتھا موقع ہے کہ حیدرآباد اور چنائی آمنے سامنے ہیں

تصویر کے کاپی رائٹ
IPL

Image caption

یہ چوتھا موقع ہے کہ حیدرآباد اور چنائی آمنے سامنے ہیں

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 11 ویں سیزن کا فائنل میچ آج ممبئی میں چنائی سپر کنگز اور سن رائزرز حیدر آباد کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جہاں چنائی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ممبئی کے وانکھیڑے سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں حیدرآباد کی ٹیم کو میچ کے دوسرے اوور میں ہی پہلا نقصان اس وقت ہوا جب شریوات گوسوامی پانچ رن بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شیکھر دھون تھے جو 26 رنز بنا کر جدیجا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

اس وقت کریز پر کپتان کین ولیمسن اور شکیب موجود ہیں۔ اب سے کچھ دیر قبل حیدرآباد کا چار اوور کے اختتام پر مجموعی سکور دو وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز تھا۔

چنائی کی کپتانی مہندر سنگھ دھونی کر رہے ہیں جو کہ متعدد بار آئی پی ایل کا فائنل کھیل چکے ہیں اور انھیں اس فارمیٹ کا ماہر ترین کپتان مانا جاتا ہے۔



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply